ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیمار ماں سے ملاقات کیلئے صدیق کپن کو 5؍ د ن کی مشروط ضمانت

بیمار ماں سے ملاقات کیلئے صدیق کپن کو 5؍ د ن کی مشروط ضمانت

Wed, 17 Feb 2021 13:14:01    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے پیر کو اپنی بیمار والدہ سے ملاقات کیلئے کیرالا کے صحافی صدیق کپن کو 5؍ دن کی مشروط ضمانت رہا کرنے کا حکم سنایا۔ ہاتھرس  آبروریزی سانحہ کی  زمینی سطح سے رپورٹنگ کرنے کیلئے  متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے گزشتہ سال اکتوبر میں صدیق کپن کو گرفتار کیاگیاتھا۔  یوگی سرکار نے ان پر یو اے پی اے کے تحت کیس درج کیا ہے۔ 

 چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رام سبرامنیم کی ڈویژنل بنچ نے اتر پردیش پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کپن کو اپنے ساتھ کیرالا لے جائے۔اس دوران  بنچ نے کپن کو ہدایت دی ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے دور رہیں اور میڈیا یا سوشل میڈکا کسی طرح کا کوئی انٹرویو نہ دیں۔

 کورٹ نے حالانکہ ماں اور بیٹے کو اکیلے میں ملاقات کی اجازتدی ہے مگر کپن کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام سے ملاقات نہ کریں۔  صدیق کپن کو  اپنے کنبے اور متعلقہ ڈاکٹروں کے علاوہ کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ بنچ کے مطابق’’وہ عوام سے ملاقات نہیں کریں گے۔ انہیں اپنے رشتہ داروں، ڈاکٹرس اور ان دیگرا فراد سے ملنے کی اجازت ہوگی جن کا تعلق ان کی والدہ کی صحت سے ہے۔‘‘ضمانت کے دوران صدیق کپن یوپی پولیس کی نگرانی میں رہیں گے جبکہ کیرالا پولیس کو بھی یوپی پولیس کے تعاون کی ہدایت دی گئی ہے۔  چیف جسٹس کی بنچ نے کپن اوران کی والدہ کی ملاقات سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’’پولیس گھر کی باہر سے نگرانی کر سکتی ہے مگر جب کپن اپنی ماں سے مل رہے ہوں  گے تو وہ گھر کے اندر نہیں جاسکتی۔‘‘ واضح رہے کہ صدیق کپن کی ماں کی عمر 90؍ سال ہےا ور وہ بستر مرگ پر ہیں۔ وہ نیم بیہوشی کے عالم میں ہیں مگر جب بھی حواس بحال ہوتے ہیں، صدیق کے بارے میں پوچھتی ہیں۔


Share: